0
Monday 20 Sep 2021 16:25
امن و امان کیلئے شیعہ سنی علماء کا کردار لائق تحسین، کمشنر ڈی آئی خان

شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام کوٹلی امام حسین (ع) میں تقریبِ تشکر

اربعین اور میلادالنبی کے اجتماعات بھی بھائی چارے کے ماحول میں ہونگے، علامہ رمضان توقیر
شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام کوٹلی امام حسین (ع) میں تقریبِ تشکر
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں امسال محرم الحرام کے پرامن و پروقار انداز میں اختتام پزیر ہونے کے بعد سابقہ روایات کی طرح شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی طرف سے انتظامیہ و سول سوسائٹی کے اعزاز میں "اظہار تشکر" کی تقریب جامعہ النجف کوٹلی امام حسین (ع) میں منعقد کی گئی۔ جس میں کمشنر ڈیرہ عامر لطیف خان، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ شوکت عباس، امن کمیٹی کے سربراہ حلیم خان قصوریہ، قاری خلیل احمد سراج، سابق تحصیل ناظم سردار عمر امین خان گنڈہ پور، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار قیضار خان میانخیل، سابق ممبر صوبائی اسمبلی مظہر جمیل خان علیزئی، سابق ممبر صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان علیزئی، راجہ شوکت علی، حاجی بشیر احمد خان بلوچ، سردار شفقت اللہ خان بلوچ، ابوالمعظم ترابی، سید علی رضا، شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر علامہ مرید کاظم، سٹی صدر سید انصار شاہ زیدی سمیت مختلف محکموں کے افسران و مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ عامر لطیف خان نے ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام اور علماء کرام کے محرم الحرام میں بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنے و کردار ادا کرنے پر لائق تحسین قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی بھائی چارہ کے فروغ کے لئے کاوشیں تسلسل سے جاری رکھنے کی اپیل کی۔ اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ محرم الحرام کے ہرامن و پروقار انعقاد کو یقینی بنانے پر پاک فوج، پولیس، سول سوسائٹی، تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سمیت میڈیا کا کردار لائق تحسین رہا۔ انھوں نے کہا کہ ہم تمام شعبوں سے وابستہ شخصیات و اداروں کے مشکور ہیں اور پرامید ہیں کہ انشاءاللہ امن و بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے اربعین (چہلم) اور میلاد النبی کی تقریبات بھی اسی جوش و خروش اور بھائی چارے کے ماحول میں ہوں گی۔ تقریب کے اختتام پر قاری خلیل احمد سراج نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلکی ہم آہنگی و امن و امان کے حوالے سے نمایاں کردار ادا کرنے پر علامہ رمضان توقیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے خصوصی دعا کرائی۔ تقریب میں  کمشنر ڈیرہ عامر لطیف خان اور ریجنل پولیس آفیسر شوکت عباس کو علامہ رمضان توقیر کی طرف سے قرآن مجید کے تحفے ہیش کیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 954803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش