QR CodeQR Code

دیر بالا، زمین کے تنازعے پر جرگے میں فائرنگ، 9 جاں بحق

20 Sep 2021 17:58

دیر بالا کے علاقے براول میں دو فریقین جہان عالم اور باچا منیر گروپ کے درمیان زمین کے تنازعہ پر جرگہ ہو رہا تھا۔ جرگے کے دوران تلخ کلامی ہوئی اور فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق اب تک 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور چھ افراد زخمی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دیر بالا میں دو فریقین کے درمیان زمین کی تنازعے پر جرگے میں فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد جان بحق ہوگئے ہیں، جبکہ چھ افراد زخمی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر جرگہ ممبران ہیں۔ دیر بالا کے علاقے براول میں دو فریقین جہان عالم اور باچا منیر گروپ کے درمیان زمین کے تنازعہ پر جرگہ ہو رہا تھا۔ جرگے کے دوران تلخ کلامی ہوئی اور فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق اب تک 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور چھ افراد زخمی ہیں۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں بیشتر کی حالت نازک ہے۔ علاقے میں مزید تصادم روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری پہنچی، دوسری طرف عوام نے لاشوں کو سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل لوئر دیر کے علاقے طورمنگ درہ میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جن میں سابق صوبائی وزیر کے دو بیٹے بھی شامل تھے جبکہ دس افراد زخمی ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 954805

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954805/دیر-بالا-زمین-کے-تنازعے-پر-جرگے-میں-فائرنگ-9-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org