QR CodeQR Code

ذوالفقار مرزا کے بیان کے بعد ن لیگ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں استعفوں کی بارش کر سکتی ہے، حافظ حسین احمد

29 Aug 2011 23:52

اسلام ٹائمز:اوکاڑہ پریس کلب میں ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ ستمگر کے لئے یہ ستمبر بہتر نہیں ہو گا، مرزا کی پریس کانفرنس ایسا خودکش حملہ ہے جس کی لپیٹ میں صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ سمیت سب آ گئے ہیں۔


اوکاڑہ:اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کی پریس کانفرنس کے بعد 12 ستمبرسے ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ن لیگ استعفوں کی بارش کر سکتی ہے کیونکہ ستمگر کیلئے یہ ستمبر بہتر نہیں ہو گا، اوکاڑہ پریس کلب میں ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مرزا کی پریس کانفرنس ایسا خودکش حملہ ہے جس کی لپیٹ میں صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ سمیت سب آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ذوالفقار مرزا وعدہ معاف گواہ بن جائیں، ان کی پریس کانفرنس سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس میں عدالت عظمٰی کی معاونت بھی کر سکتی ہے، حافظ حسین نے کہا کہ سب سے بڑا امتحان پیپلز پارٹی کا ہے کہ اگر ذوالفقار مرزا کی باتیں حقائق ہیں تو قوم کو کیا جواب دیا جائے گا اور اگر جھوٹ ہیں تو جھوٹ بولنے والے کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے کرتوت سب کے سامنے ہیں، حکمران صرف اپنے مفادات کیلئے سودے بازی کرنے میں مصروف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 95481

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/95481/ذوالفقار-مرزا-کے-بیان-بعد-ن-لیگ-قومی-اسمبلی-آئندہ-اجلاس-میں-استعفوں-کی-بارش-کر-سکتی-ہے-حافظ-حسین-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org