0
Monday 20 Sep 2021 18:20

اپوزیشن ارکان اور چند مایوس عناصر کی نظریں فنڈز پر ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

اپوزیشن ارکان اور چند مایوس عناصر کی نظریں فنڈز پر ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں پی ایس ڈی پی فنڈز کی فہرست اور اعداد و شمار کی تصویر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے دو ارکان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے کچھ مایوس عناصر کی نظریں بلوچستان کے ترقیاتی فنڈز پر ہیں اور وہ بھتہ خوری اور لوٹ مار کے منصوبے بنا رہے ہیں، جنہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کافی محنت کے بعد وفاقی اور صوبائی بجٹ میں ہم نے عوام کے لئے ایسے منصوبے شامل کئے ہیں، جن سے بلوچستان ترقی کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 954819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش