QR CodeQR Code

روسی یونیورسٹی کمپلکس میں حملے سے ہندوستان حیران ہے، جے شنکر

20 Sep 2021 21:53

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پرم اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں صبح کے واقع پر ماسکو میں ہندوستانی سفارتخانے کے ٹوئٹ پیغام کو اپنی جانب سے بھی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ وہاں سبھی ہندوستانی طلاب محفوظ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت نے روس میں ایک سرکاری یونیورسٹی میں ’خوفناک حملے‘ میں مارے گئے لوگوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ ماسکو میں ہندوستانی سفارتخانے کے مطابق وہاں پڑھنے والے سبھی ہندوستانی طلباء و طالبات محفوظ ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پرم اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں صبح کے واقع پر ماسکو میں ہندوستانی سفارتخانے کے ٹوئٹ پیغام کو اپنی جانب سے بھی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ وہاں سبھی ہندوستانی طلاب محفوظ ہیں۔ سفارتخانے نے کہا کہ وہ مقامی افسران اور وہاں تعلیم حاصل کررہے ہندوستانی طلباء سے رابطہ میں ہیں ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم روس میں پرم اسٹیٹ یونیورسٹی میں خوفناک حملے سے ساکت ہیں۔ لوگوں کی موت پر ہم گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی تمنا کرتے ہیں۔

ٹویٹ میں کہا گیا کہ ہندوستانی سفارت خانہ مقامی حکام اور وہاں موجود ہندوستانی طلبہ کے نمائندوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔ سفارت خانے نے کہا ہے ’پرم اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں پڑھنے والے تمام طلباء محفوظ ہیں‘۔ روس سے موصولہ رپورٹوں میں پرم شہر کے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیر کی صبح ایک بندوق بردار نے یونیورسٹی میں اندھادھند فائرنگ کی۔ اس حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مقامی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ حملہ آور کو قابو میں کر لیا گیا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو فوٹیج میں، حملے کے وقت، کچھ لوگوں کو اپنی جان بچانے کے لئے یونیورسٹی کی عمارت کی کھڑکیوں سے کودتے ہوئے دیکھے جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 954825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954825/روسی-یونیورسٹی-کمپلکس-میں-حملے-سے-ہندوستان-حیران-ہے-جے-شنکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org