QR CodeQR Code

بدفعلی کیس، مفتی عزیزالرحمان کیس کا ٹرائل شروع ہو گیا

20 Sep 2021 19:22

ملزم مفتی عزیز الرحمان کو جیل سے لا کر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ مفتی عزیز الرحمان کیخلاف مدرسہ طالبعلم صابر شاپ کیساتھ بد فعلی کا مقدمہ تھانہ شمالی چھاؤنی میں درج ہوا تھا۔ عدالت نے ٹرائل کی کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزم کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4 اکتوبر کیلئے طلب کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مدرسے کے طالبعلم سے بدفعلی کرنے کے کیس میں بڑی پیشرفت، ملزم مفتی عزیر الرحمان کیخلاف کیس کا ٹرائل شروع ہو گیا۔ عدالت نے ملزم کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری رانا راشد نے کیس پر سماعت کی۔ ملزم مفتی عزیز الرحمان کو جیل سے لا کر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ مفتی عزیز الرحمان کیخلاف مدرسہ طالبعلم صابر شاپ کیساتھ بد فعلی کا مقدمہ تھانہ شمالی چھاؤنی میں درج ہوا تھا۔ عدالت نے ٹرائل کی کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزم کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4 اکتوبر کیلئے طلب کر لیا ہے۔

پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم نے امتحان پاس کروانے کا لالچ دیکر طالب علم کیساتھ متعدد بار بدفعلی کی۔ ویڈیو فرانزاک رپورٹ کے مطابق ملزم کا طالبعلم سے بدفعلی کرنا ثابت ہوتا ہے۔ ویڈیو حقائق پر مبنی ہے۔ ملزم کو تفتیش میں گناہ گار قرار دیا گیا ہے۔ مفتی عزیر الرحمان کی وائرل ویڈیو کے ذریعے متاثرہ لڑکے نے ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی تھی۔ پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ ملزم مفتی عزیز الرحمان پر فرد جرم عائد کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 954826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954826/بدفعلی-کیس-مفتی-عزیزالرحمان-کا-ٹرائل-شروع-ہو-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org