QR CodeQR Code

پیسہ اور رسائی والوں کو ہی سرکاری نوکری مل رہی ہے، اروند کیجریوال

20 Sep 2021 21:53

دہلی کے وزیراعلٰی نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا کہ یہاں بے روزگاری انتہا پر ہے اور نوجوانوں کو نوکری نہیں مل رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے کسی حکومت کا نام لئے بغیر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں پیسے اور رسائی والوں کو سرکاری نوکریاں مل رہی ہیں۔ اروند کیجریوال نے پیر کے روز ٹوئٹ کرکے کہا کہ یہاں بے روزگاری انتہا پر ہے اور نوجوانوں کو نوکری نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نوکریاں صرف پیسے والوں اور اونچی پہنچ والوں کے لئے رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان معاملوں پر عوام سے بات چیت کرنے کے لئے میں گوا کے سفر پر جارہا ہوں۔ واضح رہے کہ گوا کے ساتھ ساتھ پنجاب، اتراکھنڈ اور اترپردیش پانچ ریاستوں میں اگلے برس انتخابات ہونے والے ہیں۔ ان ریاستوں میں عام آدمی پارٹی اسمبلی کے انتخابات لڑنے جارہی ہے۔ یہاں عوامی اجلاس اور دورے کے لئے پارٹی کے قومی کنوینر اروند  کیجریوال کی مانگ ابھی سے بڑھ گئی ہے۔ ان تمام ریاستوں کے پارٹی کے افسران اپنے یہاں کسی نہ کسی ذریعے سے اروند کیجریوال کو بلانا چاہ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 954827

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954827/پیسہ-اور-رسائی-والوں-کو-ہی-سرکاری-نوکری-مل-رہی-ہے-اروند-کیجریوال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org