QR CodeQR Code

دہلی کی سرحدوں پر ایک بار پھر ’کسان تحریک‘ کا زور و شور

20 Sep 2021 21:52

یو پی سے تعلق رکھنے والے سکھ لیڈر جسبیر سنگھ نے مردوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں دہلی کی سرحدوں پر پہنچیں اور آنے والی 27 تاریخ کو ’بھارت بند‘ کامیاب بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ سِکھ سنگٹھن کے سربراہ جسبیر سنگھ وِرک نے مرکز کے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر جاری کسان تحریک کو ایک بار پھر رفتار دینے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کی طاقت پھر سے بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ مرکزی حکومت پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔ 27 ستمبر کو ’بھارت بند‘ کے اعلان سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جسبیر سنگھ نے کہا کہ خواتین نے اب تک کسان تحریک میں سرگرم کردار نبھایا ہے اور وہ تحریک کی ریڑھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب مزید لوگوں کو تحریک میں شامل ہونا چاہیئے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ خراب موسم میں کسانوں کے جہد مسلسل اور بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کے دوران شہید ہونے والے لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانی چاہئیں۔ یو پی سے تعلق رکھنے والے سکھ لیڈر جسبیر سنگھ نے مردوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں دہلی کی سرحدوں پر پہنچیں اور آنے والی 27 تاریخ کو ’بھارت بند‘ کامیاب بنائیں۔ انہوں نے اس دوران یہ جانکاری بھی دی کہ مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے کسان کنبوں کی کئی خواتین حمایت میں سامنے آئی ہیں اور تحریک میں سرگرمی کے ساتھ شامل بھی ہوئی ہیں۔ احتجاجی مظاہرہ کے مقامات پر ان کی موجودگی ایک کنبہ کی طرح ہمارے اتحاد کو ظاہر کرتی ہے اور انتظامیہ کو پتہ ہونا چاہیئے کہ ہم اپنے مطالبات کو لے کر بہت سنجیدہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 954829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954829/دہلی-کی-سرحدوں-پر-ایک-بار-پھر-کسان-تحریک-کا-زور-شور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org