QR CodeQR Code

حافظ سعد رضوی نظر بندی کیس کی سماعت کل تک ملتوی

20 Sep 2021 19:34

درخواست گزار وکیل برہان معظم ملک کی جانب سے التواء کی درخواست پر بغیر کسی کارروائی کے سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 21 ستمبر تک ملتوی کی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی دوبارہ نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار وکیل برہان معظم ملک کی جانب سے التواء کی درخواست پر بغیر کسی کارروائی کے سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 21 ستمبر تک ملتوی کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی نظرثانی بورڈ نے حافظ سعد رضوی کی نظربندی میں توسیع کا ریفرنس مسترد کر دیا تھا۔ نظر بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد حافظ سعد کو انہی وجوہات پر دوبارہ نظر بند کر دیا گیا۔ حافظ سعد رضوی کو پہلے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا اور اب انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن گیارہ ٹرپل ای تحت نظر بند کر دیا گیا۔ درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حافظ سعد رضوی کی دوبارہ نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دے۔


خبر کا کوڈ: 954831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954831/حافظ-سعد-رضوی-نظر-بندی-کیس-کی-سماعت-کل-تک-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org