QR CodeQR Code

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا ہاسٹل میں غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف آپریشن

بلوچ سٹوڈنٹس کونسل کے عہدیدار سے کمرہ خالی کروانے پر کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

20 Sep 2021 19:49

بلوچ کونسل طلباء نے کمرہ خالی کرانے اور انتظامیہ کے رویئے کیخلاف وی سی آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔ بلوچ سٹوڈنٹس کونسل کے کارکنوں نے وائس چانسلر آفس کے باہر احتجاجی دھرنے میں یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کی معروف مادرِ علمی پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی ہاسٹلز میں غیر قانونی الاٹمنٹ کیخلاف کارروائی، بلوچ کونسل طلباء نے کمرہ خالی کرانے اور انتظامیہ کے رویئے کیخلاف وی سی آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔ بلوچ سٹوڈنٹس کونسل کے کارکنوں نے وائس چانسلر آفس کے باہر احتجاجی دھرنے میں یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ چیف سکیورٹی آفیسر کے رویئے کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ہاسٹل انتظامیہ نے ہاسٹل نمبر 1 کمرہ نمبر 3 میں ڈگری مکمل ہونے کے باوجود رہائش پذیر بلوچ طلبہ سے کمرہ خالی کرایا تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی اور ہاسٹلز میں مقیم غیرقانونی عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 954838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954838/پنجاب-یونیورسٹی-انتظامیہ-کا-ہاسٹل-میں-غیر-قانونی-مقیم-افراد-کیخلاف-ا-پریشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org