0
Monday 20 Sep 2021 20:34

جن کے پاس آج کراچی کا مینڈیٹ ہے وہ بہت جلد اشرف غنی ثابت ہونگے، مصطفیٰ کمال

جن کے پاس آج کراچی کا مینڈیٹ ہے وہ بہت جلد اشرف غنی ثابت ہونگے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری اور کرپشن کے باعث پیدا ہونے والے حالات کا فائدہ ملک دشمن اٹھا سکتے ہیں، جن کے پاس آج کراچی شہر کا مینڈیٹ ہے وہ بہت جلد اشرف غنی ثابت ہونگے، کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ایس پی نہیں بلکہ عوام ہاری ہے، ابھی عوام کے نصیب میں مزید تکالیف لکھی ہیں کیونکہ ٹھیک کرنا صرف ہمیں ہی آتا ہے، ہم صرف الیکشن کے دنوں کے لئے کام نہیں کررہے بلکہ نسلوں کی بہتری کیلئے روزانہ کی بنیاد پر جدوجہد کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 249 بلدیہ ٹاؤن کے دورے کے موقع پر علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا ہنی مون چل رہا ہے، جس دن رومانس ختم ہو جائے گا، اس دن پیپلز پارٹی اصل پوزیشن میں آ جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی جنگ پر پاکستان میں فتح کا جشن منایا جارہا تھا جبکہ ہم پہلے بھی کہہ رہے تھے یہ جنگ ختم نہیں ہوئی، مختلف علاقوں میں فوجی جوانوں کو شہید کرنے کے افسوسناک واقعات ہورہے ہیں، دشمن کو بھی پتا ہے کہ پاکستان کی وجہ سے انہیں شکست ہوئی اس لئے وہ اپنی کارروائیاں کرے گا کیونکہ دشمن کے لئے پاکستان کے موجودہ حالات سازگار ہیں، مہنگائی نے کمر توڑ دی، بیروزگاری انتہاء پر پہنچ گئی، پینے کا پانی مل نہیں رہا، کچرا نہیں اٹھ رہا، گیس، بجلی بند ہے اور وہ بھی اس شہر میں جو پاکستان کا معاشی انجن ہے، روزانہ اربوں روپے کا پانی چوری ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرجانی سے ڈیفنس تک لوگ پانی خرید کر پی رہے ہیں، پاک سر زمین پارٹی جھوٹ کا مقابلہ سچ سے کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 954845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش