0
Monday 20 Sep 2021 22:45
کھلاڑیوں کو دباؤ کا شکار نہیں کرنا چاہتے

نیوزی لینڈ کے بعد برطانوی کرکٹ ٹیموں کا بھی دورہ پاکستان منسوخ

انگلینڈ نے اسوقت دھوکہ دیا جب پاکستان کو کرکٹ کی ضرورت تھی، رمیز راجہ
نیوزی لینڈ کے بعد برطانوی کرکٹ ٹیموں کا بھی دورہ پاکستان منسوخ
اسلام ٹائمز۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان بھی منسوخ ہوگیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سکیورٹی وجوہات کو جواز بنا کر اچانک دورہ پاکستان ختم کر دیا گیا تھا اور اب آئندہ ماہ انگلینڈ کی میزبانی کی پاکستانی امیدوں پر بھی پانی پھر گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک دورہ منسوخ کئے جانے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیمیں بھجوانے سے انکار کر دیا۔ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مینز اور ویمنز ٹیموں کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان ای سی بی نے کہا کہ فیصلہ کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کے پیش نظر کیا جا رہا ہے، خطے کی موجودہ صورتحال میں سفر کروا کر ان کو کسی دباﺅ کا شکار نہیں کرنا چاہتے۔

پی سی بی کے ساتھ ٹور ممکن بنانے کیلیے مثبت پیش رفت کی تھی، اندازہ ہے کہ فیصلہ مایوسی کا باعث بنے گا، اس کے بعد کرکٹ پر اثرات کے حوالے سے افسردہ ہیں۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے انگلش کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی، انگلینڈ بورڈ نے اس وقت دھوکہ دیا، جب پاکستان کو کرکٹ کی ضرورت تھی، تاہم ہم اس مشکل صورتحال سے جلد نکل جائیں گے۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ یہ پاکستانی ٹیم کو جگانے کے لیے ایک اشارہ ہے کہ وہ دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیم بن کر دکھائے، تاکہ دنیا کے تمام ممالک بغیر کوئی بہانہ بنائے خود پاکستان سے کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔
خبر کا کوڈ : 954866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش