QR CodeQR Code

ملتان، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی، جعلی کرونا سرٹیفیکیٹ بنانے والا گروہ گرفتار 

20 Sep 2021 23:22

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے موبائل ڈیٹا اندراج کے شواہد برآمد ہوئے ہیں، تمام ڈیجیٹل میڈیا قبضہ میں لے لیا گیا۔ 


اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان کی نشتر ہسپتال اور قائداعظم میڈیکل اکیڈمی میں کارروائی، جعلی کرونا ویکسین سرٹیفیکیٹ اندراج اور فراڈ کرنے والا گروہ پکڑا گیا، جعلی کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹ جاری کرنے والے نشتر کے چار ملازمین گرفتار جبکہ NIMS پورٹل پر جعلی اندراج کرنے والے قائداعظم اکیڈمی کے 2 اہلکار بھی گرفتار کر لیے گئے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے موبائل ڈیٹا اندراج کے شواہد برآمد ہوئے ہیں، تمام ڈیجیٹل میڈیا قبضہ میں لے لیا گیا ہے، ایف آئی اے سائبر کرام ملتان کو نشتر میں جعلی ویکسینیشن انٹریز کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 954871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954871/ملتان-ایف-آئی-اے-سائبر-کرائم-ونگ-کی-کارروائی-جعلی-کرونا-سرٹیفیکیٹ-بنانے-والا-گروہ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org