QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا اسمبلی میں رکشہ کی انٹری پر سیکورٹی اہلکاروں کی دوڑیں

21 Sep 2021 00:25

یہ کہانی ہے اس احتجاج کی جو پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے مجبور ہو کر کیا جا رہا ہے، اور جس کے باعث خیبر پختونخوا اسمبلی میں چمچماتی گاڑیوں کے بعد غریب کی سواری آٹو رکشے نے بھی انٹری ماری۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے گیٹ کیطرف آٹو رکشہ تیر کی طرح بڑھا اور سیکیورٹی میں ہلچل مچی، لیکن پھر اس میں سے سردار رنجیت سنگھ برآمد ہوئے تو سیکورٹی اہلکاروں نے سکون کا سانس لیا۔ یہ کہانی ہے اس احتجاج کی جو پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے مجبور ہو کر کیا جا رہا ہے، اور جس کے باعث خیبر پختونخوا اسمبلی میں چمچماتی گاڑیوں کے بعد غریب کی سواری آٹو رکشے نے بھی انٹری ماری۔ جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے صوبائی اسمبلی کے اقلیتی رکن سردار رنجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ پیٹرول اتنا مہنگا ہوگیا ہے کہ اپنی گاڑی کھڑی کر کے رکشے میں اسمبلی آنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ کے پی اسمبلی کے مرکزی داخلی دروازے پر کھڑے سیکیورٹی اہلکار اس وقت چونک گئے، جب ایک آٹو رکشے نے خیبر روڈ سے جاتے ہوئے ایک دم اپنا رخ اسمبلی گیٹ کی طرف موڑ دیا، سیکیورٹی پر مامور پولیس، اسپیشل برانچ اہلکار اور اسمبلی سیکیورٹی اسٹاف فوری طور پر حرکت میں آ گئے، اور آٹو رکشے کو روک لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 954873

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954873/خیبر-پختونخوا-اسمبلی-میں-رکشہ-کی-انٹری-پر-سیکورٹی-اہلکاروں-دوڑیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org