0
Monday 20 Sep 2021 23:24

کراچی والے ہوشیار ہوجائیں، مون سون کی بارشوں کا امکان

کراچی والے ہوشیار ہوجائیں، مون سون کی بارشوں کا امکان
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 23 سے 25 ستمبر کے درمیان مون سون کی بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری پیشگوئی کے مطابق 22 ستمبر سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ سندھ پر اثرانداز ہوگا، جس کے تحت 22 ستمبر سے 25 ستمبر کے درمیان تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، بدین میں گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں تیز بارشیں اور معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 23 سے 25 ستمبر کے درمیان کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، نواب شاہ، دادو، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور اور جامشورو میں کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارشیں ہو سکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 954874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش