0
Monday 20 Sep 2021 23:27

تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ فیسیں وصول کی جا رہی ہیں، ڈاکٹر صفدر ہاشمی

تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ فیسیں وصول کی جا رہی ہیں، ڈاکٹر صفدر ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے ہماری بیٹیاں ہمارے تعلیمی اداروں میں آئی نہیں لیکن افسوس کہ تعلیمی ادارے بند ہیں، تعلیمی سہولیات گورنمنٹ مہیا نہیں کررہی لیکن افسوس کہ فیسز کا بوجھ والدین پر مسلسل ڈالا جارہا ہے۔ فیسز میں اضافہ ہاسٹل فیس کی وصولی ناجائز اور ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ظلم اور ناانصافی کو قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ویمن یونیورسٹی کی طالبات کو ہاسٹل وارڈن کی طرف سے فیس نہ ادا کرنے پر دھمکیاں، ڈگری نہ دینے اور وائس چانسلر کو رپورٹ کرنی کی باتیں کرنا ظلم ہے، ڈگری کی فیس طالبات ادا کر چکی ہیں، ہاسٹل بند ہیں، ہاسٹل کی سہولیات ادارے نے مہیا نہیں کیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ انہیں اس کی فیس ادا کی جائے، دو سال سے ملک کا تعلیمی نظام مفلوج کیا ہوا ہے، حکومت پیسہ مانگتی ہے تو اس کی ذمہ داری ہے کہ سہولیات بھی مہیا کرے۔ 
خبر کا کوڈ : 954876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش