QR CodeQR Code

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس شرح میں 5.36 فیصد کمی

21 Sep 2021 01:39

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 10.54 فیصد، مٹی کے تیل پر 6.70 فیصد جب کہ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.20 فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کردی ہے، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 10.54 فیصد، مٹی کے تیل پر 6.70 فیصد جب کہ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.20 فیصد برقرار رکھی گئی ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 5.36 فیصد کم کرکے 11.64 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے 15 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 46 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 954892

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954892/ہائی-اسپیڈ-ڈیزل-پر-سیلز-ٹیکس-شرح-میں-5-36-فیصد-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org