0
Tuesday 21 Sep 2021 10:29

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو غیر سرکاری لوگ چلا رہے ہیں، امجد حسین ایڈووکیٹ

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو غیر سرکاری لوگ چلا رہے ہیں، امجد حسین ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ قائدِ حزبِ اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی صدر پیپلز پارٹی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خالد خورشید خالی کاغذ کی طرح ہیں، غیر سرکاری افراد انہیں مرضی سے چلا رہے ہیں۔ موجودہ حکومت سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی فیلڈنگ پر انحصار کر رہی ہے۔ گلگت بلتستان میں لاء اینڈ آرڈر کو پرائیوٹائز کیا گیا ہے۔ بلتستان ریجن کے وزراء سکھ چین گروپ ہیں۔ حکمران عملی طور پر کہیں نظر نہیں آ رہے۔ صوبائی وزراء کا بس صرف اساتذہ اور چھوٹے ملازمین پر ہی چلتا ہے اور ووٹ نہ دینے کی پاداش میں انکے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ صوبائی سطح پر دو وزراء کے علاؤہ باقی سب محض تنخواہیں لے کر وقت گزاری کرنے میں مصروف ہیں۔ ملازمین کے تبادلوں کو دو خاندانوں کی غلامی سے مشروط کیا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے پاس کوئی پالیسی ساز ہی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ معاملہ شناس ہو تو انتظامی معاملات پر اسکی گرفت مظبوط ہونی چاہیے مگر یہ حکمران اپنی گرفت مکمل طور پر کھو چکے ہیں۔ غواڑی واقعہ انتہائی حساس معاملہ تھا، صوبائی حکومت اس معاملے کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی اور صوبائی وزراء محض فوٹو سیشن کرواتے رہے۔ جبکہ اس معاملے کو علمائے کرام اور پرائیوٹ لوگوں نے حل کیا۔ گلگت بلتستان میں قیام امن میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔ بلتستان ریجن کے وزراء اپنی طاقت کا مظاہرہ اساتذہ پر کر رہے ہیں۔ حکومت کے پاس کوئی پالیسی ساز نہیں ہیں اور پالیسی سازی بھی غیر سرکاری افراد کے ہاتھ میں ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 954923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش