0
Tuesday 21 Sep 2021 10:47

برطانوی فورسز کیلئےکام کرنیوالے 250 سے زائد افغان ترجمانوں کا ڈیٹا لیک ہو گیا

برطانوی فورسز کیلئےکام کرنیوالے 250 سے زائد افغان ترجمانوں کا ڈیٹا لیک ہو گیا
اسلام ٹائمز۔ برطانوی فورسز کے لیے کام کرنے والے سینکڑوں افغان ترجمانوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 250 سے زائد افغان ترجمانوں کی معلومات چوری ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، لیگ ہونے والی معلومات میں افغان ترجمانوں کے ای میل ایڈریس اور تصاویر بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب برطانوی وزیر دفاع بین ویلیس نے ترجمانوں کا ڈیٹا لیک ہونے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر دفاع بین ویلیس کی ہدایت پر ان افغان ترجمانوں کے ڈیٹا لیک ہونے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جنھوں نے طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک چھوڑنے کے خواہاں برطانوی فوجیوں کے لیے کام کیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق معلومات لیک ہونے کے متاثرہ افغان ترجمانوں کے ای میل ایڈریسز کو  غلطی سے برطانوی وزیر دفاع کے ای میل ایڈریس پر کاپی کیا گیا ہے جس کے بعد تمام وصول کنندگان کو ان کے نام اور کچھ تصاویر دیکھنے کی اجازت ملی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 250 سے زائد افراد برطانیہ منتقل ہونے کے خواہاں ہیں جن میں سے اکثریت روپوش ہے۔
خبر کا کوڈ : 954930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش