QR CodeQR Code

امریکی ریاست ورجینیا کے اسکول میں فائرنگ ،2 طالبعلم زخمی

21 Sep 2021 11:09

خبررساں ایجنسی کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو جائے وقوع سے فرار ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ورجینیا کے شہر نیو پورٹ نیوز کے اسکول میں فائرنگ، 2 طالبعلم زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر کے روز امریکی ریاست ورجینیا کے شہر نیو پورٹ نیوز کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ سے دو 17 سالہ طالبعلم زخمی ہو گئے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو جائے وقوع سے فرار ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ایک 17 سالہ لڑکااور ایک 17 سالہ لڑکی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گئی تھی جس کے بعد دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے شہر کے دیگر اسکولوں میں مزید شوٹرز کی اطلاعات کو مسترد کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 954935

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954935/امریکی-ریاست-ورجینیا-کے-اسکول-میں-فائرنگ-2-طالبعلم-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org