0
Tuesday 21 Sep 2021 11:57

پولیس کی منشیات کے عادی افراد کیخلاف بڑی کارروائی، سینکڑوں افراد گرفتار

پولیس کی منشیات کے عادی افراد کیخلاف بڑی کارروائی، سینکڑوں افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے کوئٹہ کے علاقے سٹی نالے میں منشیات کی روک تھام کے لئے گرینڈ آپریشن کیا ہے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں منشیات کے عادی افراد اور منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں اور عادی افراد کیخلاف آپریشن ایس ایس پی آپریشن اسد ناصر، ایس پی سٹی شوکت میمن اور ایس پی قائد آباد کی نگرانی میں کیا گیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران منشیات کے عادی افراد اور منشیات ڈیلروں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ بھی کی گئی۔ البتہ کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ مزید اطلاعات کے مطابق گرینڈ آپریشن کے دوران 250 سے 300 کے قریب منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 30 کے قریب منشیات ڈیلرز بھی گرفتار ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرینڈ آپریشن کے دوران گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 954947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش