QR CodeQR Code

پولیس کی منشیات کے عادی افراد کیخلاف بڑی کارروائی، سینکڑوں افراد گرفتار

21 Sep 2021 11:57

ایک کارروائی کے نتیجے میں بلوچستان پولیس نے کوئٹہ سے منشیات سے وابستہ سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے کوئٹہ کے علاقے سٹی نالے میں منشیات کی روک تھام کے لئے گرینڈ آپریشن کیا ہے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں منشیات کے عادی افراد اور منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں اور عادی افراد کیخلاف آپریشن ایس ایس پی آپریشن اسد ناصر، ایس پی سٹی شوکت میمن اور ایس پی قائد آباد کی نگرانی میں کیا گیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران منشیات کے عادی افراد اور منشیات ڈیلروں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ بھی کی گئی۔ البتہ کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ مزید اطلاعات کے مطابق گرینڈ آپریشن کے دوران 250 سے 300 کے قریب منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 30 کے قریب منشیات ڈیلرز بھی گرفتار ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرینڈ آپریشن کے دوران گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 954947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954947/پولیس-کی-منشیات-کے-عادی-افراد-کیخلاف-بڑی-کارروائی-سینکڑوں-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org