QR CodeQR Code

سی ٹی ڈی کی لاہور میں کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد گرفتار

ملزمان چہلم کے جلوسوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے

21 Sep 2021 12:34

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم القاعدہ سے ہے، گرفتار ملزمان میں سمیع اللہ، مشتاق، اسامہ اور عادل شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے موہلنوال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی لاہور میں موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر موہلنوال میں چھاپہ مارا اور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں سمیع اللہ، مشتاق، اسامہ اور عادل شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم القاعدہ سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے ہیں۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق ملزمان چہلم کے جلوسوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 954953

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954953/سی-ٹی-ڈی-کی-لاہور-میں-کارروائی-4-مبینہ-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org