QR CodeQR Code

ویکسینیشن نہ کرانے والے یکم اکتوبر سے کئی سہولتوں سے محروم ہو جائیں گے

21 Sep 2021 13:15

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والوں پر یکم اکتوبر سے فضائی سفر پر پابندی ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لیں، ورنہ پابندیوں کے لیے تیار ہو جائیں، مکمل ویکسینیشن نہ کرانے والے اگلے ماہ سے کئی سہولتوں سے محروم ہو جائیں گے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والوں پر یکم اکتوبر سے فضائی سفر پر پابندی ہو گی۔ اس کے علاوہ جو لوگ کورونا کی ویکسین نہیں لگوائیں گے وہ شادی کی تقریبات اور شاپنگ مالز میں بھی نہیں جا سکیں گے۔ اس کے علاوہ ان افراد کو  ڈائن ان اور ڈائن آؤٹ کی اجازت بھی نہیں ہو گئی اور انہیں ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس میں رہنے کی اجازت نہیں ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 954962

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954962/ویکسینیشن-نہ-کرانے-والے-یکم-اکتوبر-سے-کئی-سہولتوں-محروم-ہو-جائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org