QR CodeQR Code

لاہور میں غیر قانونی مقیم 3 افغان باشندے گرفتار

21 Sep 2021 13:17

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں حسین زادہ، محمد علی اور حسین خادمی شامل ہیں۔ حسین خادمی غیر قانونی طور پر چمن سرحد سے پاکستان میں داخل ہوا اور خود کو افغان فٹ بال ٹیم کا کھلاڑی بتاتا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے تین افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں حسین زادہ، محمد علی اور حسین خادمی شامل ہیں۔ حسین خادمی غیر قانونی طور پر چمن سرحد سے پاکستان میں داخل ہوا اور خود کو افغان فٹ بال ٹیم کا کھلاڑی بتاتا تھا۔ حسین خادمی لاہور سے اسلام آباد گیا جہاں محمد علی اور حسین زادہ سے ملا۔ ذرائع کے مطابق حسین زادہ اور محمد علی ویزہ لے کر پاکستان آئے تھے، مگر ان کے ویزوں کی مدت ختم ہو چکی تھی اور وہ غیر قانونی طور پر اسلام آباد میں مقیم تھے۔ حسین زادہ سے ملاقات کے بعد دونوں لاہور آ گئے جہاں سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تینوں کو گرفتار کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 954963

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954963/لاہور-میں-غیر-قانونی-مقیم-3-افغان-باشندے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org