0
Tuesday 21 Sep 2021 16:01

کوئٹہ، ڈی سی کوئٹہ کیجانب سے کھلی کچہری کا اعلان

کوئٹہ، ڈی سی کوئٹہ کیجانب سے کھلی کچہری کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن کی جانب سے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق عوام الناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کے لئے کوئٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کھلی کچہری کا انعقاد بدھ کو لیاقت پارک کے مقام پر کیا جائے گا، جس میں تمام محکموں کے افسران بھی موجود ہوںگے۔ اعلامیہ کے مطابق افسران عوام الناس کے مسائل خود سنیں گے اور ان کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کریں گے۔ اعلامیہ میں صوبائی دارالحکومت کے شہریوں کو اپنے مسائل پیش کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 954983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش