QR CodeQR Code

لاہور پولیس نے چہلم امام حسینؑ اور عرس داتا دربار کے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے

21 Sep 2021 16:14

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جلوس اور عرس کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی نفری بھی طلب کی گئی ہے جبکہ سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس کے دس ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہونگے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کا کہنا تھا کہ پولیس دونوں پروگرامز کو فُول پروف سکیورٹی دینے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے چہلم حضرت امام حسینؑ اور عرس داتا علی ہجویری کے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے۔ ستائیس اور اٹھائیس ستمبر کو موبائل فون سروس بند کرنے کیساتھ ساتھ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔ عرس علی ہجویری رحمت اللہ علیہ کا آغاز چھبیس ستمبر ہوگا جس کی تین روزہ تقریبات اٹھائیس ستمبر تک جاری رہیں گی اور اٹھائیس ستمبر کو ہی چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر ماتمی جلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

لاہور پولیس نے دونوں پروگرامز کیلئے فُول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جس کے تحت ستائیس اور اٹھائیس ستمبر کو موبائل فون اور ڈبل سواری بند رکھنے کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جلوس اور عرس کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی نفری بھی طلب کی گئی ہے جبکہ سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس کے دس ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہونگے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کا کہنا تھا کہ پولیس دونوں پروگرامز کو فُول پروف سکیورٹی دینے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔


خبر کا کوڈ: 954984

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954984/لاہور-پولیس-نے-چہلم-امام-حسین-اور-عرس-داتا-دربار-کے-سکیورٹی-انتظامات-مکمل-کرلئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org