0
Tuesday 21 Sep 2021 22:45

شاہ عبدالطیف بھٹائی امن و محبت اور انسان دوستی کے سفیر تھے، محمد حسین محنتی

شاہ عبدالطیف بھٹائی امن و محبت اور انسان دوستی کے سفیر تھے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی امن و محبت اور انسان دوستی کے سفیر تھے، جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے اللہ کی وحدانیت اور انسانیت سے ہمدردی کا درس دیا ہے۔ سندھ کے عظیم صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 278ویں عرس کے موقع پر اپنے پیغام میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ موجودہ گھٹن کے ماحول میں شاہ عبدالطیف بھٹائی کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی شاہ عبدالطیف بھٹائی کے پیغام کو عام کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، تاکہ شاہ بھٹائی کی سرزمیں سندھ امن، بھائی چارے اور محبت کا ماحول قائم ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 955045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش