QR CodeQR Code

گھی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کمی کردی گئی

21 Sep 2021 23:16

پاکستان بناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کمی کر دی گئی ہے جب کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان بناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن  کے چیئرمین عبدالوحید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گھی کی سالانہ کھپت 45 لاکھ ٹن تک ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کمی کر دی گئی ہے جب کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 955048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955048/گھی-کی-فی-کلو-قیمت-میں-10-روپے-کمی-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org