QR CodeQR Code

حکومت اپنی ناقص کارکردگی کو چھپانے کیلئے الیکشن کمیشن پر حملے کر رہی ہے، شازیہ مری

21 Sep 2021 23:16

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا فیصلہ ملک کے لئے بہت بڑا دھچکہ ہے اور اب تو حکومتی ایم این ایز بھی وزیراعظم کی نالائقی سے بیزار ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ حکومت اپنی ناقص کارکردگی کو چھپانے کیلئے الیکشن کمیشن پر حملے کر رہی ہے اور نالائق وزیراعظم نے ملک کو تختہ مشق بنا دیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ چین کی طرف سے قومی راہداری کے حوالے سے شکایات تشویشناک ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا فیصلہ ملک کے لئے بہت بڑا دھچکہ ہے اور اب تو حکومتی ایم این ایز بھی وزیراعظم کی نالائقی سے بیزار ہو چکے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ پی ایم ڈی اے کی طرح ای وی ایم بھی بدنیتی پر مبنی ہے۔


خبر کا کوڈ: 955049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955049/حکومت-اپنی-ناقص-کارکردگی-کو-چھپانے-کیلئے-الیکشن-کمیشن-پر-حملے-کر-رہی-ہے-شازیہ-مری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org