0
Tuesday 21 Sep 2021 23:33

ڈی آئی خان، چہلم امام حسین (ع) کے جلوسوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

ڈی آئی خان، چہلم امام حسین (ع) کے جلوسوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم امام حسین (ع) کے سلسلے میں جلوسہائے عزا کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو گیا ہے۔ 13 صفر کو امام بارگاہ امام حسن (ع) المعروف تھلہ بھورا شاہ پہ چہلم امام حسین (ع) کے سلسلے میں باقاعدہ مجالس و جلوسہائے عزا کا آغاز ہوا۔ سہ پہر کو ذاکر اہلبیت محسن علی عمرانی (مرحوم) کے خانوادے سے تعلق رکھنے والے ذاکر اہلبیت وجاہت علی عمرانی نے مجلس عزا سے آغاز کیا۔ مغرب سے قبل بارش و آندھی کے باعث مغربین تک مجلس عزا کا سلسلہ موخر کیا گیا۔ مغربین کے بعد مجلس عزا دوبارہ منعقد ہوئی جبکہ اس کے بعد چہلم کے سلسلے کا پہلا جلوس برآمد ہوا۔ لشکر امام حسن (ع) ماتمی سنگت نے شبیہ امیر قاسم برآمد کرائی۔ جلوس اپنے روایتی راستے سے گزر کر وقت مقررہ پہ اختتام پذیر ہوا۔ سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ نیاز و لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ 
خبر کا کوڈ : 955054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش