0
Wednesday 22 Sep 2021 00:02

بجلی 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

بجلی 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی سی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی 2 روپے 7 پیسے مہنگی کرنے کی سمری بھجوائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی اے نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے اضافے کی سمری بھجوائی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جارہا ہے۔ سمری کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ سی پی پی اے کے سمری میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ ‏15 ارب یونٹ بجلی کی لاگت 106 ارب روپے رہی جب کہ ‏20 پیسے فی یونٹ لائن لاسز کی نذر ہوگئے، حکومت نے گزشتہ ماہ ڈیزل پر تاریخ کی مہنگی ترین بجلی پیدا کی، ڈیزل پر 22 روپے 62 پیسے فی یونٹ جبکہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 18 روپے 24 پیسے فی یونٹ رہی۔ اسی طرح ایل این جی پر بھی 13 روپے 44 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 955067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش