QR CodeQR Code

عمران خان پاکستان کیلئے خودکش بمبار بن چکا ہے

پیپلزپارٹی نے بھی مک مکا کر لیا، شہباز شریف اپنی راہ ہموار کر رہے ہیں، جمشید دستی

حکومت کو چاہیئے کہ وہ طالبان حکومت کو تسلیم کرے

21 Sep 2021 23:30

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی راج پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بھی مک مکا کر لیا ہے اور شہباز شریف اپنی راہ ہموار کر رہے ہیں، اکیلا مولانا فضل الرحمان بیچارہ کیا کریگا، انڈیا ملک کو خوفناک تباہی کیطرف لے جایا جا رہا ہے، جو عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرے، اس پر مقدمات بنا دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ طالبان حکومت کو تسلیم کرے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ فراڈ ہے، سرائیکی صوبہ کے قیام کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے، جلد صوبہ بنے گا، سرائیکی صوبے کے نام کے سوا کوئی اور نام قبول نہیں ہے، جلد جھاڑو پھرے گا، عمران خان کو فارغ کرکے نئے الیکشن کرائے جائیں گے اور سب کچھ بدل جائے گا، پاکستان کو طالبان سے کوئی خطرہ نہیں ہے، مخدوموں، گیلانیوں نے ملتان کے لئے کچھ نہیں کیا۔ پٹرول پر 80 روپے فی لیٹر بھتہ حکومت وصول کر رہی ہے، غریبوں کے پاس روٹی نہیں بچی، لوگ اپنے بچے ذبح کر رہے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ عمران خان پاکستان کے لئے خودکش بمبار بن چکا ہے اور ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے اور اپوزیشن حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی بجائے ڈرپوک بنی ہوئی ہے، پیپلز پارٹی نے بھی مک مکا کر لیا ہے اور شہباز شریف اپنی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ اکیلا مولانا فضل الرحمان بیچارہ کیا کرے گا۔

پاکستان کی سالمیت کی حفاظت کے لئے حق ادا کرنے کی سزا بھگت رہے ہیں، اب تک مجھ پر 95 مقدمات بن چکے، لگتا ہے کہ موجودہ حکومت میں سنچری ہو جائے گی۔ مودی کے دور میں ہی انڈیا کا حال سوویت یونین جیسا ہو جائے گا، کرپشن و لوٹ مار کے باعث ملک اندر سے کھوکھلا ہوا پڑا اور تباہی کے دہانے پر ہے، سردار عثمان احمد بزدار اور اس کا خاندان چار کھرب کے قریب پیسے لوٹ چکا ہے، لیکن انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ جمشید احمد دستی نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کے لئے خودکش بمبار بن چکا ہے اور ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے اور اپوزیشن حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی بجائے ڈرپوک بنی ہوئی ہے، پیپلزپارٹی نے بھی مک مکا کر لیا ہے اور شہباز شریف اپنی راہ ہموار کر رہے ہیں، اکیلا مولانا فضل الرحمان بیچارہ کیا کرے گا۔

انڈیا ملک کو خوفناک تباہی کی طرف لے جایا جا رہا ہے جو عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرے، اس پر مقدمات بنا دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ طالبان حکومت کو تسلیم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں جو کسی غریب مزدور کی بات کرتا ہے، وہ ملک کا دشمن اور غدار ہے اور جتنا بڑا لٹیرا ہے، وہ اتنا ہی معزز ہے، بدقسمتی سے ہمارا سیاسی کلچر لٹیرے ڈاکوں کے ہاتھ میں ہے، دس فیصد لوگ بھی ایمان دار نہیں ہیں، جو لوگ انگریزوں کے جوتے چاٹتے تھے، آج بھی انہی کے خاندان سے لوگ حکومتیں کر رہے ہیں، یہ اتنے ڈھیٹ ہیں کہ ان کو جتنا آئینہ دکھایا جائے، اتنا ہی کم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ اکثریت چور دروازے سے آئے ہیں، نالائق اور بے ایمان ہیں، مگر اس سب کی ذمہ دار عوام ہے، جو کہ ان کو لے کر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جس طرح امریکہ کا حال ہوا، ساری دنیا نے دیکھا ہے، امریکہ اسی طرح ذلیل اور رسوا ہو کر رہ جائے گا۔

اس ملک کا نظام تمام ادارے اور بیوروکریٹ سب کے سب کرپٹ ہیں، پاکستان بے انصافی اور لوٹ مار کے باعث خوفناک حالت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ روزانہ اربوں روپے کرپشن کی صورت میں ملک سے باہر جا رہے ہیں، پٹرول پر 80 روپے فی لیٹر بھتہ حکومت وصول کر رہی ہے، غریبوں کے پاس روٹی نہیں بچی، لوگ اپنے بچے ذبح کر رہے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے جو دعوے کیے تھے، وہ ختم ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے بلدیاتی نظام کی بحالی کے سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، ملک کو انارکی کی طرف لے جایا جا رہا ہے اور خونی انقلاب آ رہا ہے، حکومت میں ڈاکو، چور اور لٹیرے بیٹھے ہیں۔ ہمیں انڈیا یا غیر ملک سے کوئی خطرہ نہیں، لیکن موجودہ حکومت اور اس کے نیچے کام کرنے والے اداروں سے ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ حق سچ کہنے والوں کو سزائیں دی جا رہی ہیں اور انہیں غدار قرار دیا جا رہا ہے، اس سے بڑا اور کیا ظلم ہوگا، میں نے اسی لئے عمران خان کو پہلے دن سے ہی چھوڑ دیا، اگر میں اس کے جوتے اٹھا لیتا تو آج وزیر ہوتا، لیکن میں آج سرخرو ہوں کہ میں اس کرپٹ نظام کا حصہ نہیں ہوں، جب تک عام آدمی کو انصاف نہیں ملے گا اور ظالم کو سزا نہیں ملے گی، کرپٹ نظام کسی صورت صحیح نہیں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 955072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955072/پیپلزپارٹی-نے-بھی-مک-مکا-کر-لیا-شہباز-شریف-اپنی-راہ-ہموار-رہے-ہیں-جمشید-دستی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org