QR CodeQR Code

ملتان، تحریک تحفظ ناموس رسالت کا اجلاس، شیریں زبیر کی مراعات غیرقانونی ہیں، میاں آصف اخوانی

21 Sep 2021 23:45

مذہبی جماعتوں کے قائدین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یونیورسٹی انتظامیہ سے کہتے ہیں کہ وہ ہوش کے ناخن لے عاشقان رسول کو شدید ردعمل پر مجبور نہ کریں۔ مزید یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ حکومت کی یہود و ہنود کی خوشنودی کی خاطر انسداد تبدیلی مذہب بل لانے کوششوں کی شدید مزاحمت کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ ناموس رسالت کا اجلاس زیر صدارت میاں آصف اخوانی منعقد ہوا۔ جس میں گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم شیریں زبیر کو غیرقانونی طور پر لاکھوں روپے کا مالی مفاد پہنچانے کی شدید مذمت کی گئی۔ بہاالدین زکریایونیوسٹی انتظامیہ اور وائس چانسلر کو متنبہ کیا کہ وہ گستاخ رسول شیریں زبیر کو غیرقانونی طور پر مالی مفاد پہنچا کر توہین رسالت کے مرتکب ہو رہے۔ ہم یونیورسٹی انتظامیہ سے کہتے ہیں کہ وہ ہوش کے ناخن لے عاشقان رسول کو شدید ردعمل پر مجبور نہ کریں۔ مزید یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ حکومت کی یہود و ہنود کی خوشنودی کی خاطر انسداد تبدیلی مذہب بل لانے کوششوں کی شدید مزاحمت کی جائے گی۔ اجلاس سے جنرل سیکرٹری محمد ایوب مغل، نائب صدورشیخ محمد عمر، بشارت قریشی، محمدیونس غاذی، وکلا ونگ کے چیئرمین ذولفقار سندھو ایڈووکیٹ، تاجر راہنما سلطان محمود ملک، اطہرشاہ بخاری سابق صدر ہائیکورٹ بار، حافظ اللہ دتہ کاشف سابق صدر ڈسٹرکٹ بار، ظفرپنیاں ایڈووکیٹ، ملک محمد منور ثاقب ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔



 


خبر کا کوڈ: 955073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955073/ملتان-تحریک-تحفظ-ناموس-رسالت-کا-اجلاس-شیریں-زبیر-کی-مراعات-غیرقانونی-ہیں-میاں-آصف-اخوانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org