QR CodeQR Code

داعش تنظیم کی صورت میں افغانستان میں موجود نہیں، طالبان

22 Sep 2021 01:45

کابل میں پریس کانفرنس کے دوران نائب وزیر اطلاعات افغانستان نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے عمران خان کا کردار قابل تعریف ہے، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے تاہم وزیراعظم عمران خان کی امن کوششوں کو افغانستان میں مداخلت نہ سمجھا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ نائب وزیر اطلاعات افغانستان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی امن بارے کوششوں کو افغانستان میں مداخلت نہ سمجھا جائے۔ کابل میں پریس کانفرنس کے دوران نائب وزیر اطلاعات افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے عمران خان کا کردار قابل تعریف ہے، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے تاہم وزیراعظم عمران خان کی امن کوششوں کو افغانستان میں مداخلت نہ سمجھا جائے، پاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن افغانستان کے اندرونی حالات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ نئی کابینہ میں افغانیوں کی خدمت کرنے والوں کو شامل کریں گے جب کہ مشکلات کے باوجود افغانستان میں جلد استحکام آجائے گا، عالمی برادری کے مثبت مشوروں کی قدر کریں گے تاہم عالمی برادری نئی افغان حکومت کو جلد تسلیم کرے۔ نائب وزیراطلاعات افغان حکومت نے کہا کہ ننگر ہار اور جلال آباد میں حالیہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں جب کہ داعش تنظیم کی صورت میں افغانستان میں موجود نہیں۔


خبر کا کوڈ: 955076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955076/داعش-تنظیم-کی-صورت-میں-افغانستان-موجود-نہیں-طالبان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org