QR CodeQR Code

مفکرِ اسلام بانی جماعت اسلامی مولانا مودودی کی آج 42ویں برسی منائی جا رہی ہے

22 Sep 2021 09:34

مولانا سید ابو الاعلی مودودی 25 ستمبر 1903ء کو حیدرآباد دکن کے شہر اورنگ آباد میں پیدا ہوئے۔ 1918ء میں صرف پندرہ سال کی عمر میں صحافت کا آغاز ”اخبار مدینہ“ سے کیا۔ 1925ء میں ”الجمعیة“ دہلی کی ادارت سنبھال لی، جو چار سال تک جاری رہی۔ 1932ء میں حیدرآباد دکن سے ماہنامہ ”ترجمان القرآن“ کا اجراء کیا۔ 26 اگست1941ء کو لاہور میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی۔


اسلام ٹائمز۔ مفکرِ اسلام، مفسر قرآن، بانی جماعتِ اسلامی سید ابوالاعلی مودودی کا 42 واں یوم وفات آج دنیا بھر میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ سید مودودی 100 سے زائد کتابوں کے مصنف اور نثر کے بے تاج بادشاہ تھے۔ مولانا سید ابو الاعلی مودودی 25 ستمبر 1903ء کو حیدرآباد دکن کے شہر اورنگ آباد میں پیدا ہوئے۔ 1918ء میں صرف پندرہ سال کی عمر میں صحافت کا آغاز ”اخبار مدینہ“ سے کیا۔ 1925ء میں ”الجمعیة“ دہلی کی ادارت سنبھال لی، جو چار سال تک جاری رہی۔ 1932ء میں حیدرآباد دکن سے ماہنامہ ”ترجمان القرآن“ کا اجراء کیا۔

مولانا مودودی نے 26 اگست1941ء کو لاہور میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی۔ مسئلہ قادنیات پر گیارہ مئی 1953ء کو فوجی عدالت نے مولانا مودودی کو سزائے موت سنا دی۔ 1972ء میں آپ کی مشہور تفسیر “تفہیم القرآن” مکمل ہوئی۔ اسی برس آپ ضعیفی اور علالت کی وجہ سے جماعت کی امارت سے دستبردار ہوگئے۔ یکم مارچ 1979ء کو آپ کو پہلا شاہ فیصل ایوارڈ دیا گیا۔ 27 مئی 1979ء کو آپ اپنے علاج کیلئے بیرون ملک روانہ ہوئے۔ جہاں 22 ستمبر 1979ء کو آپ کا انتقال ہوا۔ 25 ستمبر 1979ء کو آپ کو ذیلدار پارک اچھرہ لاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 955094

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955094/مفکر-اسلام-بانی-جماعت-اسلامی-مولانا-مودودی-کی-ا-ج-42ویں-برسی-منائی-جا-رہی-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org