0
Wednesday 22 Sep 2021 11:16

کشمیر میں 75 برس سے جاری ظلم ختم کرنے کی ضرورت ہے، طیب اردوغان

کشمیر میں 75 برس سے جاری ظلم ختم کرنے کی ضرورت ہے، طیب اردوغان
اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر اُٹھا دیا۔ اپنے خطاب میں طیب اردوغان نے کہا کہ کشمیر میں 75 برس سے جاری ظلم ختم کرنے کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ترکی کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ افغانستان کے حوالے سے اپنے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ موجودہ حالات میں افغانستان کو عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے، فلسطینیوں کے حقوق کےلیے بھی ترکی اپنی مہم جاری رکھے گا۔
اس سے قبل جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں  ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امریکا عراق اور افغانستان سے نکلا نہیں، نکالا گیا ہے، کیپٹل ہل سے کابل تک ایک پیغام ہے کہ امریکا کی ساکھ نہیں رہی۔
خبر کا کوڈ : 955111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش