0
Wednesday 22 Sep 2021 11:20

ڈاکٹر زین علی بھٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے ترجمان مقرر

ڈاکٹر زین علی بھٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے ترجمان مقرر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر زین علی بھٹی کو مزید ذمہ داریاں دیدی گئی ہیں۔ ڈاکٹر زین علی بھٹی کو سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے اپنا ترجمان بھی مقرر کر دیا ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر زین علی بھٹی پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کی ترجمانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

(ق) لیگ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر زین علی بھٹی کی شاندار خدمات کو مدِنظر رکھتے ہوئے انہیں نئی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ڈاکٹر زین علی بھٹی نے بھی نئی ذمہ داری ملنے پر اعلیٰ قیادت چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالہیٰ اور چودھری مونس الہیٰ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر زین علی بھٹی کا کہنا تھا کہ وہ قائدین کے اعتماد پر پورا اُتریں گے اور پارٹی کی بہتری کیلئے مزید فعالیت سے کام کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 955112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش