QR CodeQR Code

مسلم لیگ ن نے ذوالفقار مرزا کے الزامات کا جائزہ لینے کیلئے، سپريم کورٹ کے جج کي سربراہي ميں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کردیا

30 Aug 2011 03:16

اسلام ٹائمز:چودھری نثار کا کہنا ہے کہ قوم سچ جاننا چاہتي ہے، ايک ذمہ دار حکومتي رہنما کے سنگين ترين الزامات نے پوري حکومت کو قوم کے سامنے بے آبرو کر ديا ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف، چوہدري نثار کي جانب سے جاري ہونے والے بيان کے مطابق، ن ليگ نے يہ مطالبہ بھي کيا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور انٹیلی جنس کے ادارے پارلیمنٹ میں اپنی رپورٹ اور تجزیوں کی وضاحت کریں اور کراچي کي اصل صورتحال سے پارليمنٹ کو آگاہ کريں۔ يہ مطالبہ بھي کيا گيا ہے کہ قومي اسمبلي کے اجلاس ميں حکومتي اتحاد، ذوالفقار مرزا کے سنگين الزامات کي وضاحت اور جواب دہي کرے۔ چودہري نثار کا کہنا تھا کہ قوم سچ جاننا چاہتي ہے، ايک ذمہ دار حکومتي رہنما کے سنگين ترين الزامات نے پوري حکومت کو قوم کے سامنے بے آبرو کر ديا ہے۔ چوہدري نثار نے کہا کہ جمہوريت کے نام پرايک مفاد پرست ٹولہ باہم دست و گريباں ہے اور اس جنگ کا سب سے زہادہ بوجھ اہلیان کراچي کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 95512

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/95512/مسلم-لیگ-ن-نے-ذوالفقار-مرزا-کے-الزامات-کا-جائزہ-لینے-کیلئے-سپريم-کورٹ-جج-کي-سربراہي-ميں-جوڈیشل-کمیشن-کی-تشکیل-مطالبہ-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org