QR CodeQR Code

مودی 3 روزہ دورے پر امریکا روانہ

22 Sep 2021 12:45

بھارتی وزیرِاعظم مودی نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ وہ امریکی صدر جوبائیڈن کی دعوت پر امریکا کا دورہ کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی 3 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہو گئے۔ اس حوالے سے بھارتی وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ ان کا دورۂ امریکا، امریکا کے ساتھ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے، اسٹریٹجک شراکت داروں، جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے اور اہم عالمی مسائل پر تعاون کو آگے بڑھانے کا موقع ہو گا۔ بھارتی وزیرِاعظم مودی نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ وہ امریکی صدر جوبائیڈن کی دعوت پر امریکا کا دورہ کر رہے ہیں، نائب امریکی صدر کاملا ہیرس سے ملاقات میں عالمی امور اور دو طرفہ تعاون پر گفتگو بھی ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ دورۂ امریکا کے دوران امریکی صدر، آسٹریلیا اور جاپانی وزیرِاعظم کے ساتھ کواڈ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مودی نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکا کے دورے کا اختتام اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک خطاب کے ساتھ کریں گے جس میں عالمی چیلنجز بشمول کوویڈ 19، وبائی امراض، دہشت گردی سے نمٹنے کی ضرورت، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر اہم مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 955133

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955133/مودی-3-روزہ-دورے-پر-امریکا-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org