QR CodeQR Code

پرفارمنس ایگریمنٹ کیا ہے

22 Sep 2021 13:54

وفاقی کابینہ نے ستمبر 2019ء میں وفاقی وزارتوں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کی غرض سے معاہدوں پر دستخط کرنے کی منظوری دی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے ستمبر 2019ء میں وفاقی وزارتوں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کی غرض سے معاہدوں پر دستخط کرنے کی منظوری دی تھی۔ مالی سال 2019-2020ء میں 11 وزارتوں، ڈویژنوں کے ساتھ کامیاب پائلٹ پراجیکٹ کے بعد تمام 41 وزارتوں، ڈویژنوں کے ساتھ کارکردگی کے معاہدوں پر مالی سال 2020-2021ء میں دستخط کیے گئے۔ وفاقی حکومت نے اب اگلے دو مالی سالوں کے لیے وزیراعظم اور وزراء کے درمیان کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ ان معاہدوں کے تحت تمام وزارتوں کے کل 1090 اقدامات شامل ہیں، جو ترقیاتی منصوبوں، معیشت، پالیسی سازی، اصلاحات اور دیگر متفرق شعبوں سے متعلق ہیں۔ کارکردگی کے معاہدے گورننس مندرجہ ذیل اہداف کی بہتری پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔
1. طرز حکمرانی (Governance) میں بہتری لانا۔
2. سالانہ اہداف میں اصلاحاتی ایجنڈے کو شامل کرنا۔
3. حکومت کے لیے سالانہ اہداف کا تعین کرنا۔
4. گورننس کو طریقہ کار کی بجاۓ نتائج پر مرکوز کرنا۔
5. مؤثر پرفارمنس آڈٹ کے لیے بیس لائن کا تعین کرتا۔
6. ڈیٹا کی بنیاد پر سہ ماہی پیش رفت کا جائزہ لینا۔
7. انتظامی امور کی انجام دہی میں رکاوٹوں کی پیش بندی کرنا۔
8. بین الوزارتی رابطہ کو یقینی بنانا۔
9. حکومتی ایجنڈے کے تسلسل کو یقینی بنانا۔
10. حکومتی ایجنڈے کو عوام تک پہنچانا.


خبر کا کوڈ: 955155

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955155/پرفارمنس-ایگریمنٹ-کیا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org