QR CodeQR Code

لاہور ہائیکورٹ، سعد رضوی نظر بندی کیس، سماعت 27 ستمبر تک ملتوی

22 Sep 2021 15:13

درخواست گزار کی جانب سے وفاقی حکومت کو فریق بنانے کی متفرق درخواست پر ابتدائی سماعت کی گئی۔ عدالتی حکم پر ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ، سپیشل سیکرٹری ہوم اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رائے شاہد پیش ہوئے۔ لیگل ایڈوائزر ٹو ڈی سی لاہور حبیب اللہ، اے آئی جی لیگل محمد سلیم چغتائی سمیت دیگر افسران بھی پیش ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی دوبارہ نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس  طارق سلیم شیخ نے حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وفاقی حکومت کو فریق بنانے کی متفرق درخواست پر ابتدائی سماعت کی گئی۔

عدالتی حکم پر ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ، سپیشل سیکرٹری ہوم اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رائے شاہد پیش ہوئے۔ لیگل ایڈوائزر ٹو ڈی سی لاہور حبیب اللہ، اے آئی جی لیگل محمد سلیم چغتائی سمیت دیگر افسران بھی پیش ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اسد علی باجوہ کو دلائل دینے کی ہدایت کی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 955176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955176/لاہور-ہائیکورٹ-سعد-رضوی-نظر-بندی-کیس-سماعت-27-ستمبر-تک-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org