QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، جرگے میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد

22 Sep 2021 16:04

ضلع دیر کے کسی بھی علاقے میں مقامی طور پر جرگوں اور اسلحےکی نمائش پر پابندی ہوگی جبکہ لائسنس یافتہ افراد کو بھی سرعام اسلحہ لے کر گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جرگوں میں اسلحہ کی نمائش تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنراورڈی آرسی نے جرگے میں اسلحہ لے جانے پر پابندی عائد کردی۔ دیر کے ڈپٹی کمشنر اور جھگڑوں کے حوالے سے بنائی جانے والی کونسل نے جرگوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع دیر کے کسی بھی علاقے میں مقامی طور پر جرگوں اور اسلحےکی نمائش پر پابندی ہوگی جبکہ لائسنس یافتہ افراد کو بھی سرعام اسلحہ لے کر گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جرگہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی آر سی کے زیرنگرانی ہوگا، مقامی سطح پر جرگے کا انعقاد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے میں امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا، جس میں مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ جرگے، آپسی دشمنیوں سمیت دیگر واقعات پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ڈویژنل کمشنرز، آر پی اوز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی، امن و امان کی صورتحال پر پولیس اور انتظامیہ کے اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا، جس پر گزشتہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی، بدامنی واقعات کی روک تھام پر بھی خصوصی توجہ دی جائے، گزشتہ روز جنازے، جرگے میں ہونے والے واقعات افسوسناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرگوں کا بنیادی مقصد مسائل کا پرامن حل ہے، جرگوں میں اسلحہ لے جانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 955187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955187/خیبر-پختونخوا-جرگے-میں-اسلحے-کی-نمائش-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org