QR CodeQR Code

کراچی، انسداد پولیو قطرے پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار

22 Sep 2021 17:41

ہیلتھ ٹیم نے بتایا کہ 3 سال سے علاقے کے کچھ لوگ قطرے پلانے سے انکار کر رہے تھے، ڈی سی اور ڈی ایچ او نے پوری ٹیم کے ساتھ ایکشن کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسداد پولیو مہم میں قطرے پلانے سے انکار پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا، ہیلتھ ٹیم کا کہنا ہے کہ 3 سال سے علاقے کے کچھ لوگ قطرے پلانے سے انکار کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، مہم کے دوران ایف بی ایریا بلاک 20 میں ہیلتھ ٹیم نے پولیس کیساتھ کارروائی کی، جس قطرے پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار کرلیا۔ ہیلتھ ٹیم نے بتایا کہ 3 سال سے علاقے کے کچھ لوگ قطرے پلانے سے انکار کر رہے تھے، ڈی سی اور ڈی ایچ او نے پوری ٹیم کے ساتھ ایکشن کیا۔ ٹیم کے مطابق 12 گھروں میں 3 سالوں سے پولیو ٹیم جاتی تھی، مگر انکار کیا جاتا تھا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، جس میں 4 کروڑ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔


خبر کا کوڈ: 955192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955192/کراچی-انسداد-پولیو-قطرے-پلانے-سے-انکار-پر-ایک-شخص-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org