QR CodeQR Code

علماء و ذاکرین کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ صادق رضا تقوی

22 Sep 2021 22:44

ایک بیان میں معروف عالم دین نے کہا کہ اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی علماء و ذاکرین کانفرنس ملت کے داخلی اتحاد کی علمبردار ہوگی، یہ کانفرنس عزاداری سیدالشہداء کے بامقصد فروغ کی مظہر، تکفیری قوتوں پر کاری ضرب اور ظہور حضرت قائم (عج) کی جانب ایک عملی اقدام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی نے کہا ہے کہ مکتب تشیع کی علماء و ذاکرین کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں معروف عالم دین کا کانفرنس کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی علماء و ذاکرین کانفرنس ملت کے داخلی اتحاد کی علمبردار ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس عزاداری سیدالشہداء کے بامقصد فروغ کی مظہر، تکفیری قوتوں پر کاری ضرب، عالمی سامراج کی مایوسی اور ظہور حضرت قائم (عج) کی جانب ایک عملی اقدام ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کانفرنس میں ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کا وفد شرکت کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 955241

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955241/علماء-ذاکرین-کانفرنس-وقت-کی-اہم-ضرورت-ہے-علامہ-صادق-رضا-تقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org