QR CodeQR Code

قومی سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کیا جائے

لاپتہ افراد کے ورثاء کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا عندیہ

اسلام آباد کانفرنس سے لاپتہ افراد کا معاملہ اجاگر کرنے کا مطالبہ

22 Sep 2021 22:53

اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس کے منتظمین بزرگ علمائے کرام کے نام کھلے خط میں لکھا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قومی سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کیا جائے۔ اگر لاپتہ افراد کو اربعین سے قبل بازیاب نہ کروایا گیا تو جلوس ہائے عزاء میں دھرنا دیا جائیگا اور بعد ازاں کراچی سے اسلام آباد کیجانب مارچ کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں سے لاپتہ ہونے والے شیعہ جوانوں کے ورثاء نے اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس کے منتظمین بزرگ علمائے کرام کے نام کھلے خط میں لکھا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قومی سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کیا جائے۔ اگر لاپتہ افراد کو اربعین سے قبل بازیاب نہ کروایا گیا تو جلوس ہائے عزاء میں دھرنا دیا جائے گا اور بعد ازاں کراچی سے اسلام آباد کی جانب مارچ کیا جائے گا۔

لاپتہ افراد کے ورثاء کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ان لاپتہ افراد میں سے اکثر اپنے گھر کے واحد کفیل تھے، ان کی گمشدگی کے بعد کوئی پرسان حال نہیں ہے اور وہ ذہنی کرب کا شکار ہیں۔ ورثاء نے بزرگ علمائے کرام سے مرکزی علماء و ذاکرین کانفرنس میں لاپتہ افراد کے معاملہ کو بھی اجاگر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ اگر ان کے پیاروں نے کوئی جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے اور پاکستان کے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

 


خبر کا کوڈ: 955243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955243/لاپتہ-افراد-کے-ورثاء-کا-اسلام-آباد-کی-جانب-مارچ-عندیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org