0
Wednesday 22 Sep 2021 22:58

سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات نہ کراکے عوام کے جمہوری حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے، حافظ نعیم الرحمن

سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات نہ کراکے عوام کے جمہوری حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے، حافظ نعیم الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے عوام کو ان کا جمہوری حق دینے اور مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کے حوالے سے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید کی تحریک التواء کو مسترد کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کے مسلسل زیر التواء رکھ کر عوام کے آئینی اور جمہوری حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے، عوام کو ان کے جائز اور قانونی حق سے محروم کرکے کراچی سمیت پورے سندھ میں وڈیرہ شاہی اور جاگیردارانہ نظام کو مسلط کرنا چاہتی ہے، کراچی میں سیاسی اور اپنا پارٹی ایڈمنسٹریٹر لگا کر شہر قائد پر قبضہ کرنے اور بلدیاتی وسائل اور اختیارات کے ذریعے اپنی من مانی کرنا چاہتی ہے، سندھ حکومت اور حکمران پارٹی عوام بالخصوص اہل کراچی سے سخت خوفزدہ ہے اسی لئے وہ بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے تیار نہیں اور نت نئے بہانے اور لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے سندھ حکومت تاخیری حربے استعمال کرنے اور مردم شماری کو بہانہ بنانے کے بجائے فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کرے، تین کروڑ سے زائد عوام کے گھمبیر مسائل کے حل کے لئے کراچی میں بااختیار شہری حکومت کا قیام یقینی بنایا جائے، میئر کا انتخاب براہ راست کرایا جائے اور اس کے لئے موجودہ لوکل باڈی ایکٹ ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران تمام پارٹیاں اور حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں بالکل سنجیدہ نہیں ہیں، ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے لئے گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے کیونکہ حکمران پارٹیوں کی نااہلی اور ناقص کارکردگی عوام کے سامنے ہے، عوام ان سے سخت نالاں اور مایوس ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 955247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش