0
Wednesday 22 Sep 2021 23:08

کرکٹ اپنی ذات نہیں ملک کیلئے کھیلیں، وزیراعظم کی کھلاڑیوں کو نصحیت

کرکٹ اپنی ذات نہیں ملک کیلئے کھیلیں، وزیراعظم کی کھلاڑیوں کو نصحیت
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں قومی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ  ایک راستہ عزت کا اور دوسرا پیسے کا، قوم کیلئے کھیلتے ہوئے پیسے کے بت کو توڑنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کھلاڑی دنیا میں پاکستان کے سفیر ہیں اور پوری قوم کی نظریں آپ پر ہیں۔ ملاقات میں عمران خان نے کھلاڑیوں کو کرکٹ کے حوالے سے ٹپس دیں اور اپنے تجربات شیئر کئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالی نے کامیابی کے اصول وضع کر رکھے ہیں۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا کے سب سے کامیاب ترین انسان ہیں۔ کامیابی کیلئے سچائی اور ایمانداری کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات بنایا ہے۔ انسان کوشش اور محنت سے اپنی تقدیر بدل سکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پوری دنیا پاکستانیوں کے ٹیلنٹ کو تسلیم کرتی ہے۔ آپ میں ٹیم سپرٹ ہونا چاہیئے۔ میدان میں جب اتریں تو خود اعتمادی اور جیتنے کے جذبے سے اتریں۔ وہ ٹیم کبھی نہیں کامیاب ہوتی، جو شکست سے بچنے کیلئے کھیلے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہم نے کرکٹ کو برے حالات سے نکال کر ورلڈ کپ جیتا۔ قومی ٹیم کو جارحانہ انداز میں کھیلنا ہے۔ دفاعی نقطہ نظر سے کھیلنے والی ٹیم کبھی نہیں جیتتی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ دن کے اختتام پر اپنا محاسبہ کرنے سے انسان غلطیوں کو سدھارتا ہے۔ محنت سے ایک مضبوط ٹیم بنیں۔ پوری قوم کی آپ سے امیدیں وابستہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 955249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش