QR CodeQR Code

نیوزی لینڈ ٹیم کو دھمکی، سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کرلیا

22 Sep 2021 23:12

مقدمہ سائبر ونگ اسلام آباد کے سب انسپکڑ محمد وسیم کی مدعیت کی درج کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ انٹرپول کیجانب سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں انکوائری کے بعد درج کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی و دھمکی کے معاملے پر سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان میں موجودگی کے دوران ملنے والی دھمکی کے معاملے پر مقدمہ درج کر لیا ہے، مقدمہ سائبر ونگ اسلام آباد کے سب انسپکڑ محمد وسیم کی مدعیت کی درج کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ انٹرپول کی جانب سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں انکوائری کے بعد درج کیا گیا۔ واضح رہے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان میں پہلے ون ڈے سے کچھ دیر قبل ہوٹل سے گراؤنڈ جانے سے انکار کر دیا تھا اور بعد ازاں سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر دورہ منسوخ کر دیا تھا، جس کے بعد انگلینڈ نے بھی سکیورٹی وجوہات پر پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 955251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955251/نیوزی-لینڈ-ٹیم-کو-دھمکی-سائبر-کرائم-ونگ-نے-مقدمہ-درج-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org