0
Wednesday 22 Sep 2021 23:17

ٹانک میں بم دھماکے سے لڑکیوں کے اسکول کا کلاس روم تباہ

ٹانک میں بم دھماکے سے لڑکیوں کے اسکول کا کلاس روم تباہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دھماکے کے نتیجے میں لڑکیوں کے اسکول کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے، تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد زیر تعمیر مڈل اسکول کی چار دیواری سے نصب کیا گیا تھا اور دھماکے کے نتیجے میں اسکول کی دیواروں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک کلاس روم مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حکام کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کے ذمے داران کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں پانچ سے سات کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ یہ اسکول جنوبی وزیرستان کے قبائلی ضلع کے قریب ٹانک شہر سے 15 کلومیٹر دور واقع ہے۔ رواں سال جولائی میں پشاور کے تاج آباد کے علاقے میں افغان بچوں کے اسکول کے اندر دستی بم پھینکا گیا تھا، تاہم خوش قسمتی سے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 955252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش